امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ کرپٹو کرنسیوں پر مشتمل ملک کے ڈیجیٹل کرنسی ذخائر کے قیام کی منظوری دے دی ۔
وائس آف امریکا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایک حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے صدارتی ورکنگ گروپ کو ایک کرپٹو اسٹریٹیجک ریزرو پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس ریزرو میں بٹ کوائن، ایتھیریم، ایکس آر پی ، سولانا اور کارڈانو نامی کرپٹو کرنسیاں شامل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک نئے سٹریٹیجک ریزرو کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس ریزرو کا مقصد امریکہ کو ’کرپٹو کرنسی کا عالمی دارالحکومت‘ بنانا ہے۔
سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے خدشات کے پیشِ نظر کرپٹو کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا تھا ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران کرپٹو کی کافی حمایت کی تھی۔
ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد کرپتو کرنسیوں کی قدر میں بہت زیادہ اضاہ دیکھا گیا تھا۔ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار دالر سے بھی تجاوز کرگئی تھی۔