امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے اظہار تشکر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ملک کے ایوان زیریں کانگریس سے خطاب کے دوران 2021 میں کابل ایئر پورٹ پر حملے کے ماسٹر مائند کی گرفتاری میں تعوانپر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹرمپ کے اظہار تشکر پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا
وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرمپ نے مطلوب دہشت گرد افغان شہری اور داعش کے آپریشنل کمانڈر شریف اللہ کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کامیاب کارروائی کے دوران گرفتاری کے تناظر میں پاکستان کے کردار کو سراہا
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے: پاکستان دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروپوں کو کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی کو روکنے پر یقین رکھتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے مظاہر سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔ اس کوشش میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں، جن میں ہمارے 80,000 سے زیادہ بہادر فوجیوں اور شہریوں نے جانیں قربان کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہماری قیادت اور ہمارے عوام کا عزم غیر متزلزل ہے۔ ہم علاقائی امن اور استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔