اہم ترین

کرپٹو کرنسی سے متعلق وزارت خزانہ کا بڑا فیصلہ: مشیر تعینات

گزشتہ ماہ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیتے ہوئے کرپٹو کرنسی کو متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ڈیجیٹل اثاثوں پر اجلاس کے دوران نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر بات کی گئی تھی، جس میں حکومتی اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور انڈسٹری ماہرین شامل ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونل؎ڈ ٹرمپ نے بھی ر ڈئیجیٹل کرنسیوں پر مشتمل ڈیجیٹل ریزرو کی تشکیل کی ہدایت کردی ہے۔

عالمی سطح پر کرپٹو کرنسیز کے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزارت خزانہ نے بلال بن ثاقب کو کرپٹو کرنسی مشیر تعینات کردیا ۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق بلال بن ثاقب کرپٹو کرنسی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ نیشنل کرپٹو کونسل میں وزارت خزانہ کی معاونت کریں گے

پاکستان