بالی ووڈ سپر اسٹار دھرمیندر نے اپنی تازہ پوسٹ سے اپنے مداحوں کو پریشان کردیا ہے جس میں وہ غلط فہمیوں سے چھٹکارا پانے کی بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔
دھرمیندر بالی ووڈ کے سب سے مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں ، جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں ۔
دھرم پاجی کی عرفیت سے مقبول دھرمیندر کی ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر مداح ان کے بارے میں پریشان ہیں ۔
دھرمیندر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بھورے رنگ کی سویٹ شرٹ اور پتلون کے ساتھ مخمل کا سکارف پہنے کرسی پر بیٹھے نظر آرہے ہیں ۔
تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ دلوں میں فاصلے بڑھ رہے ہیں۔۔ کب چھٹکارا پائیں گے ان غلط فہمیوں سے ۔ اس پوسٹ پر ان کے بیٹے بوبی دیول نے دل کے ایموجی کے ساتھ رد عمل ظاہر کیا ۔
جیسے ہی یہ پوسٹ وائرل ہوئی، سپر اسٹار کے مداحوں نے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، یہ رواج ہے جناب، اچھے دل والے اکثر غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ اوہ پاجی آپ کہاں کھو گئے ہیں آپ کے چہرے پر صرف مسکراہٹ ہی اچھی لگ رہی ہے۔ چلو اب مسکراؤ۔ تیسرے صارف نے لکھا، سر، میں آپ کو اداس نہیں دیکھ سکتا۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور ہم آپ کو مسکراتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ڈھیروں پیار آپ سے۔