بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ ان کی حب الوطنی پر مبنی فلموں سے ناراض ہیں۔
اکشے کمار بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہیں۔ انہوں نے اپنے کریئر میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ وہ حب الوطنی کی کہانیوں پر بنی فلموں میں بھی نظر آئے۔ جن میں ہالیڈے، بے بی، ایئر لفٹ، گولڈ، مشن منگل اور ان کی آخری ریلیز اسکائی فورس شامل ہیں۔
اس سب کے درمیان پچھلے کچھ سال میں ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہو چکی ہیں۔ اس سال ریلیز ہونے والی اداکار کی فلم اسکائی فورس بھی زیادہ کمال نہ کر سکی۔
اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ان کی فلموں کے انتخاب سے ناراض ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے ملک، آزادی کی جدوجہد اور حب الوطنی کے موضوع پر بننے والی یکے بعد دیگرے کئی فلموں میں کام کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں کھل کر بات کی۔
اس دوران اکشے نے کہا، “جب سے میں نے اپنی پروڈکشن کمپنی شروع کی ہے، میں نے اپنے ملک پر بہت سی فلمیں بنائی ہیں، حالانکہ میری بیوی بھی مجھے چھیڑتی ہے کہ تم کتنی بار ملک کو بچاؤ گے۔
اکشے کمار پچھلے کچھ سال سے برے دور کا سامنا کر رہے تھے، لیکن انہوں نے 2025 کا آغاز اچھے انداز میں کیا۔ ان کی آخری ریلیز اسکائی فورس کو ناقدین اور سامعین نے یکساں طور پر سراہا تھا۔ اسکائی فورس سال کی پہلی 100 کروڑ روپے کمانے والی فلم بن گئی ہے۔