اہم ترین

نیوزی لینڈ کو شکست: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیت لی

بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی

دبئی انٹرنیشنل کرٹ اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 50 اوورز میں 251 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 63، مائیکل بریسویل 53 اور رچن رویندرا 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت نے شاندار انداز میں تعاقب کیا۔ کپتان روہت شرما اور شبھمن گل 18 اوورز میں اوپنرز نے 105 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

بھارت کو پہلا نقصان 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر ہوا جب شبھمن گل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر کریز پر اترنے والے وراٹ کوہلی کا ساتھ قسمت نے نہ دیا۔ وہ دو گیندوں پر ایک رن بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

خراب طبیعت کے باوجود جارحانہ انداز مٰں بیٹنگ کرنے والے روہت شرما 3 چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

ایک مرحلے وقت تھا جب بھارت کی جیت کا امکان 88 فیصد تھا لیکن روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کھیل میں واپس آگیا۔

بھارت کی چوتھی وکٹ شریاس ایئر کی صورت میں گری ۔ انہوں نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔ اکثرپٹیل کی صورت میں بھارت کو پانچواں نقصان ہوا تو بھارت کو 49 گیندوں پر 51 رنز درکار تھے۔

اس موقع پر کےایل راہول اور ہاردیک پانڈیا نے ذمہ داری سے ہدف کا تعاقب جاری رکھا اور اسکور کو 241 تک پہنچادیا۔ ہاردیک پانڈیا 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ کے ایل راہول اور رویندرا جڈیجا نے بھارت کوفتح سے ہمکنار کرایا۔

پاکستان