اہم ترین

تیسرا بچہ پیدا کرو اور 50 ہزار روپے انعام پاؤ : بھارتی سیاستدان کا اعلان

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں رک پارلیمنٹ نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی ماں کو 50 ہزار روپے انعام اور بیٹا ہونے پر ساتھ میں ایک گائے بھی دینے کا اعلان کردیا۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے چند روز قبل ریاست کی آبادی میں اضافے کی بات کی تھی انہوں نے کہا تھا کہ بڑھتی آبادی ہی ریاست کی اصل طاقت ہوگی۔

چندرابابو نائیڈو نے کہا تھا کہ عالمی برادری عالمی خدمات کے لیے ہم ہندوستانیوں پر انحصار کرتی ہے۔ آبادی میں کمی سے مرکز سے وسائل بھی کم ہورہے ہیں اور افرادی قوت بھی گھٹ رہی ہے۔۔ وہ پہلے خاندانی منصوبہ بندی کی وکالت کرتے تھے لیکن اب ان کے خیالات بدل گئے ہیں۔۔

اس کے علاوہ چندرابابو نائیڈو نے دو روز قبل تمام خواتین ملازمین کو ڈیلیوری کے وقت زچگی کی چھٹی دی جائے گی، چاہے ان کے کتنے ہی بچے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے، زچگی کی چھٹیاں دو بچوں تک محدود تھی۔ اب ہم تمام بچوں کو زچگی کی چھٹی فراہم کر رہے ہیں، چاہے ان کی تعداد کچھ بھی ہو۔

اسی ترغیب کے تناظر میں چندرابابو نائیڈو کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمنٹ کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ جنم دینے والی خواتین کو 50 ہزار روپے انعام اور تیسری اولاد لڑکا پیدا ہونے پر گائے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ یہ رقم اپنی تنخواہ سے ادا کریں گے۔

پاکستان