اہم ترین

پہلا ٹی20: پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے ہرادیا

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو باآسانی شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے حق میں درست ثابت ہوا۔

بیٹنگ مکمل ناکام

نیوزی لینڈ کے سامنے پاکستانی بیٹر ناکامی کا شکار ہوئے۔۔ صرف ایک رنز پر پاکستان کے 3 بلے باز پویلین جاچکے تھے۔ پاکستانی اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ عرفان خان ایک رن بنا کر چل دیئے۔

کپتان سلمان آغا نے تھوڑی مزاحمت کی مگر وہ بھی 18 رنز بنا کر چل دیے، شاداب خان محض 3 رنز بنا سکے۔

مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ کی مزاحمت بھی 32 رنز تک ہی محدود رہی، عبدالصمد نے 7، جہانداد خان نے 17، شاہین شاہ 1 اور ابرار احمد 2 رنز بنا سکے جبکہ محمد علی ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پوری ٹیم 91 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

جواب میں نیویز لینڈ نے ہدف گیارھویں اوور کی پہلی گیند پر صرف ایک وکٹ گنوا کر ہی حاصل کرلیا ۔۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 5.5 اوورز میں 53 رنز پر گری ۔پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی

پاکستان