نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 5 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر گاڑی میں سوار ایک دہشتگرد نے خودکش حملہ کردیا۔ شہداء میں تین سیکیورٹی فورسز کے جوان جبکہ دو معصوم شہری شامل ہیں۔
شہداء میں حوالدار منظور علی، حوالدار علی بلاول اور نائیک عبدالرحیم کے علاوہ سویلین ڈرائیور جلال الدین اور محمد قویری بھی شامل ہیں۔
واقعے کے فوری بعد علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کاآغاز کیا گیام ۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں،