وزارت تجارت نے گزشتہ 5 سال کے تجارتی خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں ۔۔ جس کے تحت گزشتہ 5 سال کے دوران قومی خزانے کو 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران پاکستان نے 136 ارب ڈالر کی برآمدات کیں جب کہ ڈرآمدی حجم 291 ارب ڈالر رہا۔۔ اس طرح پاکستان کو 154 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ رہا۔۔
دستاویزات کے مطابق مالی سال 2020 میں تجارتی خسارہ 23 ارب 16 کروڑ ڈالر ہوا، مالی سال 2021 میں تجارتی خسارے کا حجم 31 ارب 8 کروڑ ڈالر رہا۔ مالی سال 2022 میں تجارتی خسارہ 48 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔
مالی سال 2023 میں تجارتی خسارہ 27 ارب 47 کروڑ ڈالر ہوا جب کہ گزشتہ مالی سال 2024 میں تجارتی خسارہ 24 ارب 11 کروڑ ڈالر ہوا۔
مالی سال 2025 میں سولر پینل، ٹرانسفارمرز اور بجلی کے ترسیلی آلات میں 60 فیصد اضافہ ہوا، بجلی کے ترسیلی آلات کی درآمدات 31 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی، صنعتی مشینری کے آلات میں 20 فیصد، ٹیکسٹائل مشینری میں 40 فیصد، آٹو پارٹس کی درآمدات میں 58 فیصد اضافہ ہوا۔