اہم ترین

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ہرا کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ڈنیڈن میں کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے ٹاس اور میچ اپنے مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سے شروع ہوا۔ 5، 5 اوورز کم کر کے میچ کی فی اننگز 15 اوورز کی کر دی گئی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جو اس کے حق میں رہا۔ پاکستان نے 15 اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا۔ جو نیوزی لینڈ نے حاصل کرلیا۔

پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر ناکام

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری اوپنر حسن نواز دوسرے میچ میں بھی صفر پر آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 50 رنز پر گری اور عرفان خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52 رنز پر گری جس میں خوشدل شاہ صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پر گری اور کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری اور جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گری، عبدالصمد 11 رنز بنا سکے، نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رؤف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان نے 15 اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی شاندار بیٹنگ

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کو شاندار ٓگاز فراہم کیا ۔ کیویز کی پہلی پہلی وکٹ 66 رنز پر گری، ٹم سائفرٹ 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔دdوسری وکٹ 87 رنز پر گری، فن ایلن 38 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

کیویز کی تیسری وکٹ 91 رنز پر گری، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے، چوتھی وکٹ جمی نیشم کی 97 رنز پر گری، جمی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 132 رنز پر پانچویں وکٹ گری ۔ لیکن کیویز نے 11 گیندوں پہلے ہی جیت اپنے نام کرلی۔

پاکستان