اہم ترین

ٹرمپ ، پوتن ٹیلی فونک رابطہ: یوکرین جنگ کے خاتمے پر گفتگو

امریکا اورروس کے صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے پرگفتگو کی گئی ہے۔۔

خبر ایجنسی رائٹرز نے امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور رُوس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے اس گفتگو سے پہلے امید ظاہر کی کہ وہ صدر پوتن کو اس بات پر قائل کر لیں گے کہ وہ امریکہ کی تجویز کردہ 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کریں اور تین سال سے جاری یوکرین جنگ کے مستقل خاتمے کی طرف بڑھیں۔

یوکرین دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کے سب سے بڑے تنازعے میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر چکا ہے۔

پاکستان