اہم ترین

پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی سلو اوورریٹ پر جرمانہ

انٹر نینشل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر ایک مرتبہ پھر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا۔

پاکستان ٹیم پر مقررہ وقت میں ایک اوور کم ہونے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کپتان محمد رضوان نے جرمانے کو تسلیم کر لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

پاکستان