بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار منوج کمار 87 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق منوج کمار گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے تاہم جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات انہیں تشویشناکحالت مٰں ممبئی کے نجی اسپتال لایا گیا۔ جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔
اسپتال کے جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں ان کی موت کی وجہ دل اور جگر کے امراض بتائے گئے ہیں۔
منوج کمار کے انتقال پر بھارتی شوبز انڈسٹری اور سیاستدانوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اداکار منوج کمار کا اصلی نام ہری کرشنا گوسوامی تھا اور 1937 میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔
تقسیم کے بعد ان کاخاندان بھارت منتقل ہوگیا تھا۔ 20 سال کی عمر میں انہوں نے فلم ’فیشن‘ سے اپنے کیرئیر کا آغٖاز کیا۔ لیکن انہیں شہرت 1961 میں ریلیزہونے والی فلم ’کانچ کی گڑیا‘ سے ملی ۔
انہوں نے گمنام، ماں بیٹا ، نقلی نواب، وہ کون تھی، شہین ، پتھر کے صنم، نیل کمل، ساجن، پورب اورپچھم ، شور، روتی کپڑا اور مکان، دس نمبری اور کرانتی جیسی کامیاب فلموں سے بالی ووڈ میں اپنا مقام بنایا۔
منوج کمار کو اپنی وطن سے محبت پر مبنی کہانیوں پر بنائی بنائی گئی فلموں سے پہچانا جاتا ہے۔ تاہم سیاسی حوالے سے وہ گزشتہ 20 برسوں سے ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے ساتھ منسلک تھے۔