اہم ترین

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی مزید 75 روز کے لئے مؤخر

امریکا کے صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن میں مزید 75 روز کی توسیع کردی ہے۔

سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹک ٹاک کو امریکی سلامتی کے لئے خطرناک قرار دیا تھا۔ اس حوالے سے ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو فروخت کرنے کے لئے جنوری تک کا وقت دیا گیا تھا۔

اپنے عہدہ صدارت کے پہلے دن ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے ایپ پر پابندی کو مؤخر کیا اور چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ہفتہ، پانچ اپریل تک مہلت دی کہ وہ ٹک ٹاک کے لیے ایک امریکی خریدار تلاش کرے۔ تاہم اب تک یہ ڈیل مکمل نہیں ہوسکی۔

فرانس 24 کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ انتظامیہ ٹک ٹاک کو بچانے کے لیے ایک ڈیل پر بہت محنت کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک کو امریکی خریدار تلاش کرنے کی ڈیڈلائن میں 75 دن کی اضافی مہلت دیں گے تاکہ تمام ضروری منظوریوں پر دستخط کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تمام صورت حال کے پیش نظر وہ ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر رہے ہیں تاکہ ٹک ٹاک کو 75 دن مزید فعال رکھا جا سکے۔

امریکی انتظامیہ ٹک ٹاک کی خریداری کے ایک معاہدے کے قریب تھی، لیکن چین نے امریکی صدر کی جانب سے چین پر مزید ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد اس عمل کو روک دیا ہے۔

متعدد ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کمپنیوں نے بائٹ ڈانس سے ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جن میں ایمزون، اورسل، پری پلیکسیٹی اے آئی، بلیک اسٹون اور دیگر شامل ہیں۔

پاکستان