اہم ترین

پاکستان کے سابق بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی کراچی کنگز میں انٹری

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے سابق برق رفتار باؤلر شان ٹیٹ کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔

شان ٹیٹ کو کرکٹ کی دنیا میں ان کی طوفانی اسپیڈ اور تباہ کن یارکرز کے لیے جانا جاتا ہے، اپنی مہارت اور تجربہ کراچی کنگز کے نوجوان پیسرز تک پہنچائیں گے۔

وہ 2016 میں پشاور زلمی کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیل چکے ہیں۔ جبکہ گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ افغانستان (2021) اور پاکستان (2022-23) کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

اپنے وقت کے خطرناک ترین فاسٹ باؤلرز میں شمار ہونے والے شان ٹیٹ نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 95 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں۔ 2007 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی شاندار فتح میں بھی کلیدی کردار ادا کیا

پاکستان