اینڈرائیڈ 15 ابھی تمام ڈیوائسز تک پہنچا بھی نہیں ہے، لیکن اس سے پہلے گوگل نے اینڈرائیڈ 16 کے ریلیز کی تیاری کر لی ہے۔ گوگل کا اگلا آپریٹنگ سسٹم اپنے اسٹیبلٹی فیز میں پہنچ چکا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ جلد ہی کمپنی باقاعدہ طور پر اسے تمام صارفین کے لیے ریلیز کر سکتی ہے۔
گوگل اپنے نئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 16 کے دو ڈویلپر پریویو ریلیز کر چکی ہے۔ اس کا بیٹا ورژن صارفین کے ذریعہ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اس لیے جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کو فائنل اینڈرائیڈ 16 کا تحفہ ملنے والا ہے۔
گوگل نے اینڈرائیڈ 16 کو 2025 کی دوسری سہ ماہی میں ریلیز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔
ویئب سائیٹ اینڈرائیڈ پولیس کے مطابق، اینڈرائیڈ ایکو سسٹم کے صدر سمیر سامات نے کہا ہے کہ سب کچھ اپنے وقت پر تیار ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کمپنی اینڈرائیڈ 16 کو جون 2025 میں ریلیز کر سکتی ہے۔
اس کا بیٹا ورژن کئی ڈیوائسز پر آ چکا ہے۔ ان میں کئی پکسل اور نان پکسل ڈیوائسز شامل ہیں۔
اینڈرائیڈ 16 کن ڈیوائسز پردستیاب
گوگل کے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم کابیٹا ورژن اس وقت پکسل 9 پرو، پکسل 9 پرو ایکس ایل، پکسل 9 پرو فولڈ، پکسل 8، پکسل 8 پرو، پکسل 8، پکسل 7، پکسل 7 پرو، پکسل 7،پکسل 6، پکسل 6 پرو، پکسل 6، پکسل فولڈ،پکسل ٹیبلٹ، ژیاومی 15، ژیاومی 14 ٹی پرو اور ون پلس 13 پردستیاب ہے
اگر آپ کے پاس بھی ان میں سے کوئی ڈیوائس ہے تو آپ اینڈرائیڈ 16 کو آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کا بیٹا ورژن آپ ڈیوائس میں انسٹال کر سکتے ہیں۔ حالانکہ توجہ دینے والی بات ہے کہ بیٹا ورژن میں عموماً کئی بگس ملتے ہیں، ساتھ ہی کئی فنکشن مکمل طور پر کام نہیں کرتے ہیں۔
اینڈرائیڈ 16 کے نئے فیچرز
اینڈرائیڈ 16 کے ساتھ کئی نئے فیچرز آپ کے ڈیوائسز میں شامل ہو جائیں گے جس سے صارف کا اینڈرائیڈ تجربہ کافی بہتر ہو جائے گا۔
آئیے جانتے ہیں ان نئے فیچرز کے بارے میں۔
نوٹیفکیشن کا نیا انداز
اینڈرائیڈ 16 اپنے ساتھ نوٹیفکیشن کی نئی کلاس لے کر آنے والا ہے۔ اس سے صارف کے لیے اپنی ضروری سرگرمیوں کو مانیٹر کرنا اور رسائی حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔ اس میں رائیڈ شیئر، ڈیلیوری اور نیوی گیشن جیسے نوٹیفکیشن بھی شامل ہوں گے۔ یہ پروگریس سینٹرک نوٹیفکیشن ہوں گے جنہیں لائیو اپ ڈیٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
فوٹو پکر ہوگا بہتر
فوٹو پکر اینڈروئیڈ سسٹم میں صارفین کو کمال کی سہولت دیتا ہے جس میں صارف کچھ منتخب فوٹوز اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کر سکتا ہے بجائے کہ پوری گیلری دکھانے کے۔ اینڈرائیڈ 16 کے ساتھ یہ فیچر بہتر ہو جائے گا۔ گوگل نے اس کے لیے نئے اے پی آئی بھی شامل کیے ہیں جس سے ایپس فوٹو پکیر کو براہ راست اپنے ویو حیرارکی میں شامل کر سکیں گی۔
ایڈاپٹیو ریفریش ریٹ ہوگا بہتر
اس فیچر کے ذریعے سپورٹڈ ڈیوائسز پر ریفریش ریٹ مواد کے فریم کے مطابق ایڈجسٹ ہوتا رہے گا۔ یعنی ڈیوائس مواد کے فریم کے حساب سے ریفریش ریٹ کو ایڈاپٹ کر لے گا۔ اس سے پاور کی کھپت کم ہوگی۔ ساتھ ہی یہ مینوئلی ریفریش ریٹ سوئچ کرنے کی ضرورت کو بھی ختم کر دے گا۔
ہیپٹکس ہوں گے پہلے سے بہتر
اینڈرائیڈ 16 کے ساتھ ہیپٹکس بھی پہلے سے زیادہ بہتر ہو جائیں گے۔ نئے ہیپٹک اے پی آئی کی مدد سے ایپس کسی ہیپٹک اثر کا ایمپلیٹیوڈ اور فریکوئنسی کرف طے کر پائیں گی۔ ریچ ہیپٹکس ہونے سے گیمنگ کا تجربہ بہتر ہو جائے گا۔ اس سے ایکشنز کے ڈائنامک وائبریشنز زیادہ مؤثر ہو جائیں گے۔
کیمرے میں بہتری
اینڈرائیڈ 16 کے ساتھ نیا ہائبرڈ آٹو ایکسپوژر ایڈ ہوگا جس سے کہ ایکسپوژر کے کئی خاص پہلو آپ کے مینوئل کنٹرول میں آ جائیں گے۔ باقی کا کام آٹو ایکسپوژر کر لے گا۔ یعنی پوری طرح سے مینوئل فنکشن پر انحصار کم ہو جائے گا۔ ساتھ ہی آٹو ایکسپوژر کی پوری انحصار بھی کم ہوگی۔ پروفیشنل ویڈیو ریکارڈنگ نئے او ایس میں بہتر ملے گی۔
اینڈرائیڈ 16 اس کے علاوہ ایچڈی آر کی صلاحیتوں کو بھی آگے لے جائے گا۔ اس میں ایچ ای آئی سی فائل فارمیٹ میں الٹرا ایچ ڈی آر کا سپورٹ ملے گا۔ گوگل اے وی آئی ایف پر بھی الٹرا ایچ آر ڈی سپورٹ کے لیے کام کر رہی ہے۔
پروفیشنل ویڈیوز ہوں گے ایڈوانس
اینڈرائیڈ 16 کے ساتھ ایڈوانسڈ پروفیشنل ویڈیو فیچر (اے پی وی) آنے والا ہے۔ یہ کوڈیک پروفیشنل لیول کے ہائی کوالٹی ویڈیو ریکارڈنگ اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہیلتھ کنیکٹ اپڈیٹس بھی بہتر ہوں گے۔ ساتھ ہی پرائیویسی سینڈ باکس میں بھی بہتری ہوگی۔