دنیا پہلے ہی 2025 کے پہلے چار مہینوں میں کئی قدرتی آفتوں کا سامنا کررہی ہے اور اب ایک اور خوفناک پیش گوئی جاپان کی ‘بابا وانگا’ کی طرف سے سامنے آئی ہے۔
ریو تاتسوکی نامی خاتون کو ان کی پیش گوئیوں اور مستقبل سےمتعلق بتائی گئی باتوں کی وجہ سے لوگ ‘جاپانی بابا وانگا’ کہنے لگے ہیں، وہ کہانیاںلکھتی ہیں ا ور ان کہانیو ں میں ہی خوفناک پیش گوئیاں کی جاتی ہیں۔
ان کی سب سے مشہور کتاب ‘دی فیوچر آئی سا ‘، یعنی ‘وہ مستقبل جو میں نے دیکھا’ہے۔ 1999 میں لکھی گئی اس کتاب میں انہوں نے جو جو پیش گوئیاں کی تھیں، ان میں سے کئی خوفناک حد تک درست ثابت ہوئی ہیں. سب سے زیادہ شہرت اس وقت ملی جب 11 مارچ 2011 کو آئی جاپان کی بھیانک سونامی اسی تاریخ پر ان کی کتاب میں درج تھی۔
اب ریو تاتسوکی نے جولائی 2025 کے بارے میں جو پیشگوئی کی ہے، وہ واقعی رونگٹے کھڑے کر دیتی ہے۔ ان کے مطابق جاپان کے جنوب میں سمندر ابلنے لگے گا، وہاں سے بڑے بڑے بلبلے نکلیں گے اور پھر ایک وسیع سونامی اٹھے گی۔ یہ سونامی صرف جاپان تک محدود نہیں رہے گی… فلپائن، انڈونیشیا، تائیوان اور ناردرن ماریانا آئی لینڈز بھی اس کی زد میں آئیں گے۔
وہ کہتی ہیں کہ یہ سونامی 2011 کی تباہی سے کئی گنا زیادہ خوفناک ہوگی۔ یہ تباہی سمندر کے نیچے آتش فشانی دھماکے کی وجہ سے ہوگی، جس سے سمندر ‘ابلنے’ لگے گا۔