اہم ترین

حرا مانی کی ہم شکل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ حرا مانی سوشل میدیا پر ہمیشہ ہی زیر بحث رہتی ہیں لیکن اب ان کی ایک ہم شکل کے چرچے بھی زبان زد عام ہیں۔

حرا مانی کی ہم شکل خاتون کا نام ڈاکٹر اقدس طارق ہے اور وہ ایک انفلوئنسر ہیں۔ ان کی ناصرف شکل بلکہ آواز اور بولنے کا انداز بھی اداکارہ حرا مانی سے مشابہت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر اقدس طارق کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق وہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔ انہوں نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے بی ایس سی کر رکھی ہے۔

انہوں نے ’برٹس لائسنسنگ ایگزیم‘ بھی پاس کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر اقدس کے دو بچے ہیں۔ ڈاکٹر اقدس نے صحت سے متعلق دیگر کورسز بھی کر رکھے ہیں اور وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صحت کے مسائل سے متعلق آگاہی کے لیے ویڈیوز بناتی ہیں۔

ڈاکٹر اقدس انسٹاگرام پر والدین اور بچوں کے بارے میں مختلف مشورے دیتی ہیں اور کبھی وزن کم کرنے کے طریقوں کے حوالے سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

پاکستان