پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 57 رنز سے ہرادیا۔
نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی نے 176 رنز کا ہدف دیا لیکن ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صرف 119 رنز ہی بناسکی ۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا کیا۔ جیمز ونس 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 31، ٹِم سائفرٹ 27، محمد نبی 18، عرفان خان 17، ریاض اللہ چھ اور خوشدل شاہ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔عامر جمال ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے علی ماجد اور محمد عامر نے دو، دو جبکہ سعود شکیل، شان ایبٹ، ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بناسکی۔ سعود شکیل نے ناقابل شکست 33 رنز بنائے ۔ کراچی: محمد عامر نے 17 گیندوں پر 30 رنز اسکور کئے۔
کراچی: کنگز کے حسن علی نے 4 اوورز میں 27 رنز دیکر تین وکٹیں جب کہ محمد نبی نے 4 اوورز میں 7 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کراچی: میر حمزہ نے 4 اوورز میں 31 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔