اہم ترین

تیری ممی پاپا پہلے…،طلاق کے کمنٹس پر سناکشی کا صارف کو کرارا جواب

سناکشی نے پچھلے سال اداکار ظہیر اقبال سے شادی کی، جس کی وجہ سے انہیں کافی ٹرول کیا گیا لیکن اس کا سوناکشی پر کوئی اثر نہیں پڑابلکہ وہ بھی ٹرولز کو بھرپور جواب دیتی ہیں.

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سناکشی سنہا اپنے بے باک انداز اور کھل کر بولنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ کھل کر اپنی باتیں رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے پچھلے سال اداکار ظہیر اقبال سے شادی کی، جس کی وجہ سے انہیں کافی ٹرول کیا گیا۔ لیکن اس کا سناکشی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔وہ بے باک ہو کر ٹرولز کو جواب دیتی ہیں اور اپنی دنیا میں خوش رہتی ہیں۔

ظہیر اور سناکشی اکثر اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ایسی ہی ایک تصویر پر جب ایک صارف نے انہیں ٹرول کرنے کی کوشش کی تو سوناکشی نے ٹرولز کو خاموش کر دیا۔

صارف نے لکھا کہ ‘تمہارا طلاق بھی جلد ہی ہوگا’۔ جس پر سناکشی بھڑک گئیں اور اس ٹرولر کو زبردست جواب دیا۔ سوناکشی نے ٹرولرز کے کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے لکھا، ‘پہلے تیرے ممی-پاپا کریں گے اور پھر ہم ۔۔ وعدہ’.

سوناکشی کے اس کمنٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر لوگ بحث کر رہے ہیں. جبکہ سوناکشی اور ظہیر کے مداح ان کے حمایت میں اتر آئے ہیں. ان کی جوڑی کو مکمل قرار دے رہے ہیں.

پاکستان