اہم ترین

خبردار! آپ کا اسمارٹ فون ساری باتیں سنتا ہے، کون سا فیچر کرتا ہے جاسوسی

اسمارٹ فون لوگوں کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ لوگ اپنے زیادہ تر کام اپنے اسمارٹ فون کی مدد سے کر لیتے ہیں۔ لیکن کئی بار ایسا دیکھا گیا ہے کہ آپ کسی چیز کے بارے میں بس بات کر رہے ہوتے ہیں اور وہی چیز آپ کے فون میں ایڈ یا سجھاؤ کے طور پر دکھنے لگتی ہے؟ اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ فون آپ کی ساری باتیں سن رہا ہو۔ دراصل، یہ صرف اتفاق نہیں ہے۔ آپ کا اسمارٹ فون واقعی میں آپ کی سرگرمی پر نظر رکھتا ہے۔

اسمارٹ فون مائیکروفون کے ذریعے آپ کی ساری باتوں کو سنتا ہے۔ فون میں انسٹال کی گئی زیادہ تر ایپس کو مائیکروفون تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ جب یہ ایپس پس منظر میں چلتی ہیں تو آپ کی باتیں ریکارڈ ہو سکتی ہیں اور انہی سے متعلقہ مواد یا اشتہارات آپ کو نظر آتے ہیں۔یہ آپ کی پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے

اچھی بات یہ ہے کہ آپ چاہیں تو اسے کنٹرول بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کچھ سادہ سی چیزیں کرکے اپنے فون کی پرائیویسی سیٹنگز کو مضبوط بنا سکتے ہیں جس کے بعد فون آپ کی کسی بھی سرگرمی کو ٹریک نہیں کر پائے گا۔

اس کے لیے سب سے پہلے فون کی سیٹنگ پر پرائیویسی اینڈ سیکیورٹی سیکشن پر جائیں۔ وہاں پرائیویسی آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد پرمیشن مینیجر منتخب کریں۔ اب آپ کو ان تمام ایپس کی فہرست دکھائی دے گی جن کے پاس مائیکرو فون تک رسائی ہے۔

اس کے بعد ایپس کی فہرست میں سے کسی بھی ایپ کو منتخب کریں۔ وہاں آپ کو مائیکروفون تک رسائی سے متعلق تین آپشنز ملیں گے جن میں الاؤ، ڈونٹ الاؤ اور آسک ایوری ٹائم شامل ہوں گے۔

یہاں آپ “ٓسک ایوری ٹائم” منتخب کریں تاکہ اگلی بار جب بھی ایپ آپ کی آواز کا استعمال کرنا چاہے پہلے آپ کی اجازت لے۔ ایسا کرنے کے بعد ایپ بغیر آپ کی اجازت کے آپ کی باتوں کو ریکارڈ نہیں کر پائے گا۔ ایپس پہلے کی طرح ہی کام کریں گی بس ان کی مائیکروفون تک رسائی محدود رہے گی۔

پاکستان