اہم ترین

غزہ کی صورت حال ڈرامائی اور افسوسناک ہے: پوپ فرانسس

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کی صورت حال ڈرامائی اور افسوسناک قرار دیا ہے۔

پوپ فرانسس نے ایک ماہ تک ہسپتال میں علاج کے بعد ڈبل نمونیا سے صحت یاب ہونے کے بعد مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر کیتھولک عیسائیوں کےمقدس ترین مقام ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی بالکونی سے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

اپنے دعائیہ خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ غزہ میں تمام متحارب فریقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جنگ بندی کا مطالبہ کریں، یرغمالیوں کو رہا کریں اور بھوک سے مرنے والے لوگوں کی مدد کے لیے آئیں جو امن کے مستقبل کے خواہشمند ہیں۔

دوسری جانب غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی عیسائیوں نے اسرائیل کی غزہ پر جنگ اور سخت حالات کے تحت دوسرا غمگین ایسٹر منایا۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے تقریباً 50 دنوں سے کسی قسم کی خوراک یا امداد سامان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ لوگوں نے اتوار کو غزہ شہر میں سینٹ پورفیریوس کی یونانی آرتھوڈوکس چرچ میں موت اور تباہی کے درمیان ایسٹر منایا۔

مقبوضہ علاقوں میں ایسٹر کی تقریبات مذہبی رسومات تک محدود رہ گئیں کیونکہ لوگوں نے سماجی اجتماعات منسوخ کر رکھی ہیں۔انہیں خوف ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے مزید بمباری کی جائے گی۔

پاکستان