اہم ترین

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔

قومی ٹی ویچینل پی ٹی وی کےمطابق یو اے ای کے نائب وزیراعظم کا اسلام آباد میں استقبال وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلی حکام نے کیا۔

اپنے دو روزہ دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان وزیراعظم سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اماراتی نائب وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مضبوط تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان