اہم ترین

سرحدی حدود کی خلاف ورزی: پاکستان رینجرز نے بھارتی اہلکار پکڑ لیا

پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فروس کے اہلکار کو سرحد پار کرنے پر حراست میں لے لیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 182ویں بٹالین کے کانسٹیبل پی کے سنگھ کو پاکستان رینجرز نے بدھ (23 اپریل 2025) کو فیروز پور سرحد کے پار سے حراست میں لیا تھا۔

بی ایس ایف افسر کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا جوان وردی میں تھا اور اس کے پاس سروس رائفل بھی تھی۔ بی ایس ایف کا جوان کسانوں کے ساتھ تھا اور وہ سائے میں آرام کرنے کے لیے آگے بڑھا جس کے بعد اسے پاکستانی رینجرز نے پکڑ لیا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلگام واقعے پر شدید کشیدگی ہے۔بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان نے بھی کئی قسم کے جوابی اقدامات کئے ہیں۔

تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جوان کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے۔ اس طرح کا عمل غیر معمولی بات نہیں اور پہلے بھی اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان اہلکاروں کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

پاکستان