اہم ترین

پہلگام واقعہ: چین کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

چین نے پہلگام واقعے پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعلان کردیا۔

چینی وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دورانچین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین دہشت گردی کے حملے کے بعد ہونے والی پیش رفت کو بغور دیکھ رہا ہے اور اس واقعے کی “غیر جانبدارانہ تحقیقات” کی حمایت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔۔

چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔

وانگ ای کا بیان 22 اپریل کو پہلگام کے قریب سیاحوں پر حملے کے بعد پاک بھات کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

بھارت نے پاکستان کے خلاف متعدد تعزیری اقدامات کا اعلان کیا، جس میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور اٹاری کے مقام پر واحد آپریشنل زمینی سرحدی کراسنگ کی بندش شامل ہے۔

جواب میں پاکستان نے کہا کہ دریائی پانی کو روکنے کو جنگ کی کارروائی کے طور پر دیکھا جائے گا اور جب کہ بھارتی ایئر لائنز کے طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے۔

پاکستان