پاکستان سپر لیگ 10کے مقابلےجاری ہیں لیکن کراچی کنگز کے 6غیر ملکی کھلاڑی ایونٹ چھوڑ دبئی چلے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں انتہائی سخت سیکیورٹی سے پریشان ہوکر دبئی جانے کا فیصلہ کیا۔
جانے والوں میں کپتان ڈیوڈ وارنر ، جیمز وینس، ٹم سیفرٹ ، کین ویلیم سن ، محمد نبی اور ایڈم ملنے شامل ہیں۔ تمام کھلاڑی ہفتے کی صبح دبئی گئے تھے۔
کراچی کنگز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی تفریح کی غرض دبئی گئے ہیں ، کنگز کے میچز میں وقفہ تھا اس لئے انہیں دبئی جانے کی اجازت دی۔
کراچی کنگز کے ترجمان نےمزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے کھلاڑیوں کو گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ، دبئی جانیوالے کھلاڑی آج واپس آجائیں گے۔