اہم ترین

پاکستان میں آئی فون بھارت سے سستا ۔۔۔ دوسرے فون مہنگے لیکن کیوں

پاکستان میں ہر ایک شخص مہنگائی سے پریشان ہے۔۔ اور قیمتوں کا موازنہ بھارت سے کرتا ہے۔ لیکن کیا ٓپ جانتے ہیں بھارت میں آئی فون سمیت کئی موبائل فون پاکستان سے زیادہ مہنگے ہیں۔

کھیل تماشا ویب ڈیسک نے پاکستانی موبائل امپورٹرز اور بھارتی نیوز ویب سائٹ کے ذریعے کئی موبائل فونز کی قیمتوں کا موازنہ کیا ہے۔ جس کی چند مثالیں انتہائی حیران کن ہے۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان کی کرنسی بھارت کے مقبالے میں کمزور ہے۔ بھارت کا ایک روپیہ پاکستان کے 3 روپے 30 پیسے کے برابر ہے۔ یعنی بھارت کے ہزار روپے پاکستان کے 3300 روپے بنتے ہیں۔۔ اب ہم ہم آتے ہیں موبائل فونز کی قیمتوں پر ۔۔

گلیکسی ایس 25 الٹرا

سام سنگ کا جدید اور مقبول فون گلیکسی ایس 25 الٹرا بھارت میں تقریباً ایک لاکھ 42 ہزار روپے میں دستیاب ہے جبکہ پاکستان میں اس کی قیمت 5 لاکھ 10 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے جو کہ بھارتی کرنسی میں ایک لاکھ 56 ہزار روپے بنتے ہیں یعنی اس موبائل میں قیمت کا فرق بھارتی 8 ہزار روپے اور پاکستانی تقریباً 26 ہزار روپے ہے۔

ریڈ می نوٹ 14 پرو

ریڈ می نوٹ 14 پرو کی بات کی جائے تو یہ فون بھارت میں 26 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے جب کہ پاکستان کیں اس کی قیمت 96 ہزار 999 روپے ہے ۔۔ اس طرح یہ بھارت میں تقریباً 4 ہزار روپے اور پاکستان میں بھارت کے مقابلے میں 13 ہزار روپے مہنگا ہے۔

آئی فون 16 پرو میکس

ایپل کے سب سے جدید موبائل فون آئی فون 16 پرو میکس بھارت میں ایک لاکھ 35 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے جب کہ پاکستان میں اس کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 999 روپے ہے جو کہ بھارتی روپے میں ایک لاکھ 16 ہزار روپے بنتے ہیں یعنی جدید ترین موبائل فون پاکستان میں بھارت کے مقبالے میں 15 ہزار سے 16 ہزار روپے مہنگا ہے۔

جائزے سے معلوم ہوا کہ سام سنگ اور ریڈمی کے فونز پاکستان میں بھارت سے مہنگے ہیں، لیکن ایپل کا آئی فون 16 پرو میکس کم قیمت پر مل رہا ہے۔ پاکستانی امپورٹرز قیمتوں میں فرق کی وجہ ٹیکسوں اور مانگ قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان