اہم ترین

اسٹرکچرل اصلاحات ہوئیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام دنیا کے سامنے ہے، ان شا اللہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، تاہم یہ اسی صورت ممکن ہوگا جب اسٹرکچرل اصلاحات پر عمل کیا جائے گا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ عرصے بعد پورا سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگا، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہماری کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا دائرہ نہ بڑھانے یا ٹیکس چھوٹ کی گنجائش ہی نہیں، 24 کروڑ لوگوں کو ملک چلانے کے لیے ہمیں ٹیکس ریونیو چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ٹیکس اتھارٹی میں اصلاحات لائی جائیں، بزنس کمیونٹی کہتی ہے کہ ہم مزید ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن ہم ٹیکس اتھارٹی سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے، تاہم یہ قابل عمل نہیں، کیونکہ ہم 30 سے 40 لاکھ لوگوں کا ملک نہیں۔

کرپٹو کرنسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی پر تیزی سے کام کررہے ہیں عالمی اداروں سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔۔ کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قوانین پر غور کیا جارہا ہے۔۔

پاکستان