اہم ترین

پہلگام واقعے میں مودی اور را ملوث نکلے: خفیہ دستاویزات لیک

پہلگام میں بھارتی سیاحوں کے قتل میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپ ’ٹیلی گرام‘ کے ذریعے لیک ہوگئی۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کے قتل کے ذمہ داروں کے پیچھے عناصر کا پردہ فاش ہونے لگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگام پر چند دستاویزات لیک ہوئے ہیں جو کہ مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ہیں۔ اس کاغذات میں پہلگام واقعے کو سرانجام دینے کی ہدایت تھیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سیاحوں کی آمد و رفت کی نگرانی کے بہانے خاص جگہوں پر اپنے فیلڈ آپریٹرز تعینات کیے جائیں گے۔ حملے کے 2 سے 4 گھنٹے کے اندر آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے، دھندلی ویڈیوز کی مدد سے واقعے کی تصاویر دوبارہ بنائی جائیں گی۔

مبینہ لیک دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مخالف بیانیہ میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے ۔ واقعے کا بیانیہ یوں مرتب ہو کہ یہ ریاست سمیت غیر مسلموں پر حملہ بن کر ابھرے، اس واقعے کو ابھارنے کے لیے یہ وقت بہت اہم ہوگا۔ مرکزی ہیش ٹیگ کے بجائے 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے غلط معلومات کی مہم چلائی جائے گی، آئی ایس آئی پر الزام ڈالنے کے لیے ٹرینڈز کو بغیر کنٹرول کے پھیلایا جائے گا۔

پاکستان