اہم ترین

مسک کی ٹیسلا کے سی ای او کے عہدے سے برطرفی؛ کمپنی صدر کا بیان آگیا

معروف الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا موٹرز کے چیئرمین روبن ڈین ہوم نے ان میڈیا رپورٹس کو یکسر مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی ایلن مسک کی جگہ کسی نئے سی ای او کی تلاش کر رہی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جب مسک ٹرمپ انتظامیہ سے متعلق کاموں میں مصروف تھے، تب ٹیسلا کی فروخت اور منافع میں کمی آئی۔ اسی وجہ سے بورڈ نے مسک کے آپشن پر غور کرنا شروع کر دیا اور سی ای او کی حیثیت کے لیے بھرتی فرموں سے رابطہ کیا۔

تاہم روبن ڈین ہوم نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صاف کہا کہ ٹیسلا بورڈ نے کبھی بھی نئے سی ای او کی تلاش نہیں کی اور نہ ہی کسی بھرتی ایجنسی سے رابطہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایلون مسک ٹیسلا کے سی ای او ہیں اور بورڈ کو ان کی قیادت کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔

ٹیسلا نے حال ہی میں اپنی پہلی سہ ماہی کے نتائج جاری کیے، جن میں کمپنی کی آمدنی اور منافع دونوں میں کمی دیکھی گئی. ٹیسلا کی کل آمدنی پچھلے سال کی نسبت 9 فیصد کم ہو کر 19.34 ارب ڈالر رہی، جبکہ خالص منافع 71 فیصد گھٹ کر 409 ملین ڈالر تک رہا۔

کمپنی نے اس کمی کے پیچھے اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹس میں اپ گریڈ کو ذمہ دار قرار دیا ہے، تاکہ نئے ماڈل وائے ایس یو وی کو تیار کیا جا سکے۔

مسک نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنا زیادہ تر وقت دوبارہ ٹیسلا کو دیں گے۔ اس کے بعد کمپنی کے شیئرز میں دوبارہ تیزی آئی۔

پاکستان