پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔۔ بھارت حملےکی تیاری کررہا ہے لیکن پاک فوج بھی تیار ہے ۔ اس کے ساتھ باکسنگ کے میدان میں بھی طلب جنگ بج چکاہے۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں سج رہا ہے پاکبھارتباکسنگ ٹاکرا۔ سندھ پولیس کے کمانڈو شہیر آفریدی کرینگے بھارت کا سامنا ۔
پروفیشنل باکسر شہیر آفریدی تین مئی کو بھارتی حریف باکسر ترجوت سنگھ باوا سے مقابلہ کرینگے۔ مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہیر آفریدی کی یہ رینکنگ فائٹ ہوگی ۔
کراچی: فتح کی صورت میں شہیر آفریدی کا شمار دنیا کے 50 بہترین باکسر میں ہوگا۔ شہیر آفریدی نے اب تک 17 مقابلے لڑے، 15 میں کامیاب رہے ، ایک ہارے اور برابر رہا ۔ پروفیشنل باکسنگ میں ترجوت سنگھ باوا اب تک ناقابل شکست ہیں۔
شہیر آفریدی نے بلاول بھٹوزرداری ، مراد علی شاہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
گزشتہ ماہ بھی ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 16 بین الاقوامی فائٹ میں بھارتی حریف ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ہرایاتھا۔