اہم ترین

رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال کے لئے کھیلنے کو تیار

دور حاضر کے لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعداب ان کا بیٹا بھی اپنے آبائی ملک پرتگال کی نمائندگی کے لئے تیار ہوگیا۔

اے ایف پی کے مطابق پرتگال کی انڈر 15 فٹ بال ٹیم کروشیا میں 13 سے 18 مئی کے درمیان ہونے والے ولاتکو مارکووِچ یوتھ ٹورنامنٹ میں جاپان، یونان اور انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

اس بین الاقوامی ایونٹ میںحصہ لینے کے لیے پرتگال کی انڈر 15 فٹ بال ٹیم میں کرسٹیانو رونالڈو کے سب سے بڑے بیٹے 14 سالہ کرسٹیانو ڈوس سانتوس کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

کرسٹیانو ڈوس سانتوس بھی اپنے والد کی طرح سعودی کلب النصر ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

پاکستان