رابرٹ پری کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے ہیں۔ وہ پوپ بننے والے پہلے امریکی ہیں۔
کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹیکن میں کالج آف کارڈینلز کے اجلاس کے دوسرے روز سسٹین چیپل کی چِمنی سے سفید دُھواں نکلتا ہوا دکھائی دیا۔ جو اس بات کی علامت ہے کہ 133 کارڈینلز نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیتھولک مسیحوں کے نئے پوپ کو منتخب کر لیا ہے۔ انہیں لیو XIV کا خطاب دیا گیا ہے۔
لیو پوپ فرانسس کی گذشتے مہینے وفات کے بعد 267 ویں کیتھولک پوپ بنے ہیں۔ پوپ فرانسس پہلے لاطینی امریکی پوپ تھے اور انہوں نے 12 سال تک چرچ کی قیادت کی تھی۔
پوپ لیو، سینٹ پیٹرز بیسیلیکا کی مرکزی بالکونی پر تقریباً 70 منٹ بعد ظاہر ہوئے جب سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں اٹھا ۔
فرانسیسی کارڈینل ڈومینیک مامبرٹی نے لاطینی الفاظ ’ہیبیمس پاپام‘ (ہمارے پاس پوپ ہے) کا رقایتی جملہ کہہ کر اعلان کیا۔ اس وقت وہاں ہزاروں لوگوں موجو تھے جو اسی اعلان کو سننے کے لیے جمع تھے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شکاگو سے تعلق رکھنے والے69 سالہ پریووسٹ نے اپنی زیادہ تر مذہبی زندگی لاطینیامریکی مللک پیرو میں مشنری کے طور پر گزاری ہے ۔ 2023 میں انہیں نئے بشپ مقرر کرنے والے ویٹیکن ادارے کا سربراہ اور کارڈینل بنایا گیا، اور وہ لاطینی امریکا کے لیے پونٹفیکل کمیشن کے صدر بھی ہیں۔