اہم ترین

بھارت سے کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا: وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت سے حالیہ فوجی کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا۔

رائٹرز کو انٹرویو میں محمد اورنگزیب نے کہا اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمیں جو بھی کرنے کی ضرورت ہوئی وہ ہم کریں گے۔ اسے موجودہ مالی وسائل میں ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے جو حکومت پاکستان کو دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد واشنگٹن انڈیا اور پاکستان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکا سے تجارت کی وجہ سے انہوں (پاکستان اور انڈیا) نے لڑائی بند کر دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں ممکنہ طور پر ’شارٹ آرڈر‘ میں پیش رفت ہوگی اور پاکستان زیادہ اعلیٰ قسم کی کپاس اور سویا بین درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ہائیڈرو کاربن سمیت دیگر اثاثہ جات بھی تلاش کر رہا ہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاق معاہدے کی معطلی سے متعلق وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ سندھ طاس معاہدہ دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔بھارت کی جانب سے معاہدے کی معطلی سے فوری طور پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستان ایسےکسی منظرنامے پر غور بھی نہیں کرنا چاہتا، جس میں اس معاہدے کی بحالی مدنظر نہ ہو۔

پاکستان