اہم ترین

پاک بھارت کشیدگی: ہم نے کچھ نہیں چھپایا ساری حقیقت بتائی،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہتےہیں کہ پاک بھارت کشیدگی اورجھڑپ کے دوران ہم نےساری حقیقت بتائی کچھ بھی نہیں چھہایا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران آرمی چیف نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، ہم نے کچھ نہیں چھپایا، سب حقیقت بتائی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے حب الوطنی کا ثبوت دیا، پاکستان کے بیانیہ کی تشکیل میں مقامی میڈیا کا کردار انتہائی اہم تھا۔ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جواب دیا وہ یادگار ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ 24گھنٹے دستیاب رہے اور غیر معممولی کارکردگی دکھائی۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننت جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ میڈیا بریفنگ کے دوران انہوںنے جو بھی کہا کہ سارے الفاظ آرمی چیف کے تھے

پاکستان