پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 ملک کی مسلح افواج کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پی ایس ایل کو ملتوی کردیا گیا تھا تاہم جنگ بندی کے بعد اس ایونٹ کا انعقاد ہفتے سے وہیں سے کیا گیا ہے جہاں سے یہ ٹوٹا تھا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میں اننگز بریک کے دوران ملک کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ساحر علی بگا اور دیگر گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر بھی اس موقعے پر اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تقریب کے میزبان حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا کہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام کیا جاتا ہے۔آج کا یہ پہلا دن بری فوج کے نام ہے، دوسرا دن بحریہ جبکہ تیسرا دن فضائیہ کے نام ہوگا۔