کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مصداق بھارت نے ایک معروف خاتون یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو پاکستان کا جاسوس قرار دے کر گرفتار کرلیا۔
پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت تو بری طرح ناکام ہوگئی لیکن اب مودی سرکار اور اس کا گودی میڈیا بے گناہوں کو پاکستانی جاسوس قرار دے کر گرفتار کررہا ہے۔
جیوتی ملہوترا ’ٹریول وِد جو‘ کے نام سے ایک یوٹیوب چینل چلاتی ہیں جس میں مختلف مقامات کے سیاحتی دوروں کی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ یوٹیوب چینل کے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ وہ انسٹاگرام پر بھی خاصی مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ جیوتی ملہوترا ماضی میں 2 مرتبہ پاکستان کا بھی سفر کرچکی ہیں۔
پاکستان آنا ہی جیوتی ملہوترا کے لئے مشکل بن گیا۔ بھارت نے خاتون کو پاکستان کا جاسوس قرار دے دیا۔۔
بھارت کی میڈیا کے مطابق ان کے انسٹا پر یوم پاکستان پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کچھ تصاویر بھی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے انہیں خاص طور پر دعوت دی گئی تھی۔جیوتی کا پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کے ساتھ بھی تصویر وائرل ہے، جسے بھارت نے جاسوسی کے الزام میں پچھلے دنوں نکال دیا تھا۔ اس کے یوٹیوب چینل اکاؤنٹ پر ‘انڈین گرل ان پاکستان’، ‘انڈین گرل ایکسپلورنگ لاہور’، ‘انڈین گرل ایٹ کٹاس راج ٹیمپل’ اور ‘انڈین گرل رائیڈز لگژری بس ان پاکستان’ جیسے پاکستان سفر سے جڑے کچھ ویڈیوز پوسٹ کیے گئے ہیں۔اس نے اب تک کل 487 ویڈیوز بنائے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیوتی کے پاکستانی جاسوس بننے کی کہانی شروع ہوتی ہے 2023 سے جب وہ پاکستان کا ویزا لینے کے لیے دہلی آئی تھی۔ دہلی میں واقع پاکستان ہائی کمیشن میں جیوٹی ویزا لینے کے مقصد سے گئی تھی۔ لیکن اس دوران اس کی ملاقات احسان الرحیم عرف دانش سے ہوئی۔ کچھ دنوں میں جیوٹی کو پاکستان کا ویزا بھی مل گیا۔ اس طرح سے پہلی بار جیوتے پاکستان پہنچ گئی۔