پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کا کا سیٹلائٹ بھیجنے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے ۔ جس سے اس کے خلائی پروگرام پر سوال اٹھ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ خلائی تحقیق سے متعلق بھارتی ادارے اسرو (آئی ایس آر او ) کی ای او ایس 09 سیٹلائٹ کی لانچنگ بری طرح ناکام رہی ہے۔ یہ ناکامی سیٹلائٹ کی لانچنگ کے دوران ہونے والی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
اسرو اب اس بات کی تحقیقات میں مصروف ہے کہ آخر یہ خرابی کس وجہ سے آئی ہے۔ ادارے کے سربراہ وی نارائنن نے کہا کہ لانچنگ کے تیسرے مرحلے میں یہ مشکل پیش آئی ہے۔
وی نارائنن کے سربراہ نے کہا کہ سیٹلائٹ کی لانچنگ کے ابتدائی دو مراحل میں سب کچھ ٹھیک تھا۔ لیکن اس کے بعد پی ایس ایل وی خرابی آئی ہے۔ تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ مشن مکمل نہیں ہو سکا۔ ہم اس کے اسباب کا تجزیہ کرنے کے بعد دوبارہ واپس آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ای او ایس 09 سیٹلائٹ کو دوسرے ملکوں کاص طور پر پاکستان اور چین میں ہونے والی سرگرمیوں کی جاسوسی کے لئے ڈئزاین کیا گیا تھا ۔
کہا جارہا ہے تھا کہ یہ سیٹلائٹ بادلوں کے پیچھے سے بھی تصاویر لینے اور زمین کی سطح تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔