بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔۔ تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔۔ تاہم میچز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ٹی 20 سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف شامل ہیں۔
حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔