نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے انٹر نیٹ براؤزرز گوگل کروم اور موذیلا فائر فاکس کے ذریعے ہیکنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میںکہا گیا ہے کہ ہیکرز گوگل کروم اور فائرفاکس کے ذریعے صارفین کی معلومات اور سٹورکیا ہوا ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکنگ کے باعثڈیسک ٹاپس ، لیپ ٹاپس اور موبائل ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین متاثرہوسکتے ہیں۔ اس لئے صارفین گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے جدید ورژن انسٹال کریں ۔ اس کےعلاوہ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش سے گریز کریں /