اہم ترین

پی آئی اے کی نجکاری: ڈیڈ لائن میں توسیع

حکومت نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی فروخت کے لیے ممکنہ خریداروں کی طرف سے دلچسپی کے اظہار کے لیے طے شدہ مدت میں توسیع کر دی ہے۔

جرمن ویب سائیٹ ڈی ڈبلیو کےمطابق وزارت نج کاری کی طرف سے بتایا گیا کہ پی آئی اے کی فروخت کے لیے مقررہ ڈیڈ لائن 3 جون طے تھی راہم ممکنہ خریداروں کی طرف سے اظہار دلچسپی کے لیے اسے بڑھا کر 19 جون کر دی گئی ہے۔

کئی برسوں سے حکومت 51 فیصد سے لے کر 100 فیصد تک ملکیتی حقوق فروخت کرنا چاہتی ہے۔ گزشتہ برس اس سلسلے میں بولی کا عمل بھی ہوا تھا لیکن بولی اتنیکم لگائی گئی تھی کہ حکومت کو سارا معاملہ روکنا پڑ گیا۔

حکومت اس قومی ادارے کی نجکاری کے لئے اس قدر بے تاب ہے کہ پی آئی اے کے ذمے تمام قرضے اور مالی ذمے داریاں باقاعدہ طور پر اپنے سر لے چکی ہے تاکہ اس کمرشل ایئر لائن کو بہتر قیمت پر فروخت کیا جا سکے۔

پاکستان