اہم ترین

پہلاٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے ہرا دیا

پاکستان نے بنگلا دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جارہی ٹی توئنٹی سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 201 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلا دیش رنز ہی بناسکی۔

فخراورصائم ناکام

پاکستان نے جب بیٹنگ شروع کی تو اس کی ابتدائی 2 وکٹ 5 کے اسکور پر گر گئیں، صائم ایوب صفر اور فخر زمان ایک رن ہی بناسکے۔

اوپنرز کے جلد پویلین لوٹنے کے بعد سلمان علی آغا اور محمد حارث نے 48 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد حارث 53 کے اسکور پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کپتان نے حسن نواز کے ساتھ مل کر 65 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور 118 رنز تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر سلمان علی آغا 56 رنز کی باری کھیل کر میدان چھوڑ گئے، انہوں نے 34 گیندوں پر 8 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔اس کے بعد حسن نواز 44، شاداب خان 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 11 اور حسن علی 1 کے رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

بنگلادیش کے شریف الاسلام نے 2جب کہ رشاد حسین، شمیم حسین، حسن محمود، مہدی حسن اور تنظیم حسن ثاقب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

بنگلا دیش کی بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم پورے 20اورز بھی نہ کھیل پائی۔ اور پوری ٹیم 20 ویں اوور کی دوسری گیند پر 159 رنز پر سمٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 30 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ شاداب خان نے 2 جب کہ فہیم اشرف، خوش دل شاہ اور سلمان علیآغا نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان