اوپیرا نے اپنا نیا براؤزر اوپیرا نیون لانچ کر دیا ہے، جو صرف ویب سرفنگ کا ٹول نہیں بلکہ ایک اے آئی ایجنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ کمپنی اسے “ایجنٹک براؤزر” کہہ رہی ہے، جو صارف کی طرف سے ویب سائٹ ڈیزائن کرنا، گیم بنانا، رپورٹ تیار کرنا اور یہاں تک کہ کوڈ لکھنا بھی خود کر سکتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ براؤزر کے اندر ہی ہوتا ہے اور کچھ فیچرز تو آف لائن بھی کام کرتے ہیں۔
اوپیرا نے بتایا ہے کہ نیون کو پریمیم سبسکرپشن پروڈکٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، حالانکہ اس کی قیمت یا ریلیز کی تاریخ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔ فی الحال خواہش مند صارفین اس کے لیے ویٹ لسٹ میں رجسٹر کر سکتے ہیں۔ نیون کا سب سے منفرد فیچر ہے اس کا ‘براؤزر آپریٹر’ نام کا اے آئی ایجنٹ۔
کمپنی کے مطابق یہ ایجنٹ صارف کے لیے آن لائن خریداری، فارم بھرنا، سفر کی بکنگ جیسی کئی سرگرمیاں خود ہینڈل کر سکتا ہے اور یہ سب براؤزر کے اندر ہی، بغیر کسی ایکسٹرنل ٹول کے ہوتا ہے۔
نیون براؤزر کے ساتھ کمپنی نے چیٹ بوٹ طرز کا انٹرفیس بھی فراہم کیا ہے۔ صارفین اس چیٹ بوٹ کو بول کر یا لکھ کر ہدایت دے سکتے ہیں جیسے کہ “میرے لیے ایک ٹو-ڈو لسٹ بناؤ”، “ایک بنیادی پورٹ فولیو ویب سائٹ کوڈ کرو”، یا “مجھے ایک 2 ڈی گیم ڈیزائن کرکے دو‘‘ ۔”
اوپیرا کا کہنا ہے کہ یہ تمام ٹاسک نیون براؤزر خود مکمل کرتا ہے، وہ بھی صارف کو الگ سے کسی ٹول یا آئی ڈی ای پر جانے کی ضرورت کے بغیر ۔