اہم ترین

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا، تاہم ڈیزل کے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کا اطلاق آج سے ہی ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 253 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 254.64 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

حکومت نے 15 مئی کو بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ صارفین کو منتقل نہیں کیا تھا، اور پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا تھا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی تھی۔

پاکستان