اہم ترین

دوسروں سے جلنا چھوڑ دیں: ہمایوں سعید نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا

پاکستان ڈراما انڈسٹری اور فلم نگری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ وہ 57 سال کی عمر میں بھی فٹ ہیں اور کم عمر لگتے ہیں کیوںکہ وہ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں اور دوسروں سے نہیں جلتے۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید 10 سال بعد فلم ’لو گورو‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر ایک ساتھ واپس آئے ہیں۔ فلم کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ملکوں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ہمایوں سعید اگرچہ 57 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن اپنی فٹنس کی وجہ سے وہ اپنی عمر سے کم نظر آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک ہیرو آ رہے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فلم کی تشہیر کے دوران ہمایوں سعید سے ان کی فٹنس کا راز پوچھا گیا تو اُنھوں نے کہا ’ورزش کیا کریں، فٹنس کا خیال رکھیں اور دوسروں سے جلنا چھوڑ دیں، اپنے کام پر توجہ دیں اس سے آپ تندرست رہیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں دیکھا کافی عرصے سے ’لو گورو‘ جیسی رومینٹک کامیڈی فلم پاکستان میں بنی ہو۔ پہلے جو فلمیں بنتی تھی اُن میں صرف کامیڈی ہوتی تھی۔انھوں نے سب سے زیادہ پیسے اب تک اس فلم پر لگائے اور یہ ان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ فلم ’لو گورو‘ کی تیاری میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی۔انھیں پوری امید ہے کہ فلم ان کی توقع سے دگنی کمائی کرے گی۔

پاکستان