فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے ٹیک پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا اب اسکیل اے آئی نامی کمپنی پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور کررہی ہے۔
امریکا میں 2016 میں قائم ہونے والے ڈیٹا لیبلنگ اسٹارٹ اپ اسکیل اے آئی کو این ویدیا، ایمیزون اور میٹا جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا مالی تعاون حاصل ہے۔ اس کی قدر 14 ارب ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے۔
اسکیل اے آئیایک ایسا پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے جہاں محققین مصنوعی ذہانت سے متعلق معلومات کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کے شراکت دار دنیا بھر کے 9,000 سے زیادہ شہروں اور قصبوں میں موجود ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق میٹا پلیٹ فارمز ایک مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ اسکیل اے آئی میں 10 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ معاہدے کی شرائط ابھی تک حتمی نہیں ہوئیں اور ان میں تبدیلی ممکن ہے۔
اسکیل اے آئی نے میٹا کی سرمایہ کاری کی خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ میٹا نے بھی خبر ایجنسیوں کو فوری طور پر جواب نہیں دیا۔