اپنے مخصوص انداز میں گلوگاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان نے اپنا تازہ ترین گانا ڈسکو سنگر ریلیز کر دیا ہے، حسب روایت ان کے الگ انداز پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہورہے ہیں۔
ڈسکو سنگر نامی گانے میں میوزک ویڈیو میں چاہت فتح علی خان ماڈل سونیا چوہان کے ہمراہ منفرد رقص اور روایتی انداز میں نظر آتے ہیں، جس نے ناظرین کو محظوظ کر دیا۔
چاہت فتح علی خان سونیا چوہان کے ہمراہ منفرد رقص اور روایتی انداز میں نظر آتے ہیں، جس سے ناظرین محظوظ ہورہے ہیں۔ ان کا لباس بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور لوگ ان کی بے باکی اور خود اعتمادی کو سراہا رہے ہیں۔
ڈسکو سنگر چاہت فتح علی خان کا 73 واں گانا ہے، ان کا پچھلے وائرل گانے بدو بدی نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز حاصل کیے تھے، تاہم بعد ازاں یہ گانا کاپی رائٹ مسائل کے باعث ہٹا دیا گیا تھا۔