اہم ترین

پہلاٹی20: بنگلا دیش نے پاکستان کو ہرادیا

بنگلا دیش نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیشی بولرز نے پاکستانی بیٹرز کو کھل کرنہ کھیلنے دیا اور پوری ٹیم 110 رنز ہی بناسکی ۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کی جانب سے فخر زمان کےعلاوہ کوئی بھی بیٹر ٹک کر نہ کھیل سکا۔۔ 70 پر پاکستان کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ جن میں سے صرف فخر زمان نے 44 رنز بنائے تھے۔

صائم ایوب 6۔ محمد حارث 4، سلمان علی آغا 3، حسن نواز صفر اور محمد نواز نے 3 رنز بنائے۔

خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے مل کر اسکور کو 103 تک پہنچایا لیکن اس کے بعد پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ خوشدل نے 17، فہیم اشرف نے 5 ، سلمان مرزا صفر اور عباس آفریدی نے 22 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی بیٹنگ

بنگلا دیش نے 111 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اس کی دو وکٹیں صرف 7 رنز پر ہی گر گئیں۔

اس وقت پاکستانی فیلڈرز کی خراب فیلڈنگ نے توحید ہری دوائے اور پرویز حسین ایمن کو بھرپور کھیلنے کا موقع دیا۔

دونوں نے پاکستان کی فتح کا ہر امکان ختم کردیا۔ اور جیت کو انتہائی آسان کردیا۔ بنگال ٹائیگرز نے باآسانی 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان