اہم ترین

انڈونیشیا میں بچوں کو ماں کے پیٹ میں ہی خریدنے والاگروہ بے نقاب

انڈونیشیا کی پولیس نے کم سن اور نوزائیدہ بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث ایک ایسے بین الاقوامی گروہ کا انکشاف کیا ہے جو بچوں کو ماں کے پیٹ میں ہی خرید لیتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق انڈونیشیا کے شہروں پونٹیاناک اور تانگیرانگ میںسے بچوں کو اسمگل کرنے والے گروہ کے 13 کارندے گرفاتر کرکے ان کے قبضے سے 6 بچوں کو بازیاب کرایا گیا ۔ یہتمام بچے بیرونملک اسمگل کئے جانے تھے اور ان میں سے ایک تو ایک برس سے بھی چھوٹا تھا۔

ویسٹ جاوا پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کریمنل انویسٹیگیشن سوروان کا کہنا ہے کہ کچھ بچوں کو سمگل کرنے کے معاملات تو اُس وقت ہی طے کر لیے جاتے تھے کہ جب وہ ابھی ماں کے پیٹ میں ہوتے تھے ۔ اس گروہ میں ایسے لوگ بھی شامل تھے جو حاصل کئے گئے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کرتے تھے۔

سوروان کے مطابق یہ گروہ ان والدین یا حاملہ ماؤں کو اپنا شکار بناتا جو اپنے ہونے والے کسی وجہ سے بچے کی پرورش نہیں کرسکتے تھے ۔ یہ گروہ اور اس کے ایجنت فیس بک کے ذریعے ایسے لوگوں سے رابطہ کرنا شروع کرتے تھے۔ان بچوں کو ایک کروڑ 10 لاکھ سے ایک کروڑ 60 لاکھ انڈونیشین روپیہ میں فروخت کیا جاتا۔

انڈونیشیا کی پولیس نے انٹرپول اور سنگاپور کی پولیس سے مدد کی درخواست کی ہے تاکہ انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا جا سکے جو اب بھی بیرونِ ملک موجود ہیں اور ان بچوں کے خریدار بھی ہیں۔

پاکستان